نماز کے بغیر زندگی بے برکت و بے مقصد ہو جاتی ہے، علامہ الیاس قادری

ویب ڈیسک
شہر قائد

کراچی: امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے کہا ہے کہ ذوالحجہ کے ابتدائی دس دن رمضان المبارک کے بعد روزوں اور دیگر عبادات کے اعتبار سے نہایت فضیلت والے ہیں، اللہ کو ان دنوں میں عبادت کرنا بہت پسند ہے، ان دنوں کے ہر دن کا روزہ ایک سال کے نفلی روزوں کے برابر ثواب رکھتا ہے جبکہ ہر رات کی عبادت شب قدر میں عبادت کرنے کے برابر ہے۔
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں منعقدہ مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نو ذوالحجہ (یومِ عرفہ) کے روزے کے بارے میں امید ہے کہ اللہ اپنی رحمت سے ایک سال پہلے اور ایک سال بعد کے گناہ معاف فرما دیتا ہے، یہ روزہ ایک ہزار روزوں کے برابر ثواب رکھتا ہے، تاہم جو حضرات حج کر رہے ہوں، ان کیلئے نو ذوالحجہ کا روزہ رکھنا منع ہے جبکہ دیگر مسلمان یہ روزہ رکھ سکتے ہیں۔
نماز کی اہمیت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امیر اہل سنت نے کہا کہ ہم اکثر نماز کے معاملے کو اتنی سنجیدگی سے نہیں لیتے حالانکہ اسے انتہائی اہمیت دینا ضروری ہے۔ یاد رکھیں نماز نبی کریم ﷺ کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، جب نماز ہمارے پیارے آقا ﷺ کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے تو ہم اسے کیسے چھوڑ سکتے ہیں؟
امیر اہل سنت نے مدنی مذاکرے میں عاشقان رسول کو ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگی میں نماز قضا ہونے کا تصور نہیں ہونا چاہئے ، ترک نماز کو اپنے کردار سے مکمل طور پر نکال دیں تاکہ نماز کسی صورت نہ چھوٹے ، کیونکہ نماز کے بغیر انسان کی زندگی بے برکت اور بے مقصد ہو جاتی ہے۔
نمایاں خبریں
عمران خان سے ملاقات کیلئے آنے والے سہیل آفریدی 26 نمبر چونگی پر روک لیا، پولیس سے تلخ کلامی

کراچی ، گلستانِ جوہر میں 4 سنار کی دکانوں پر ڈکیتی، مسلح ملزمان 3 کروڑ سے زائد کا سونا لوٹ کر فرار

ڈیل نہیں انصاف چاہتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے بانی کے فیصلے میرٹ پر ہوں، اسد قیصر

پنکی کیس کئی معتبر نام ہیں، منشیات کا کام کرنے والوں کو نہیں بخشیں گے، آئی جی سندھ

نادرا کا بڑا اقدام ،ڈی ایچ اے سٹی میں جدید رجسٹریشن سینٹر کا افتتاح

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally