کراچی ، گلستانِ جوہر میں 4 سنار کی دکانوں پر ڈکیتی، مسلح ملزمان 3 کروڑ سے زائد کا سونا لوٹ کر فرار

ویب ڈیسک
شہر قائد

گلستان جوہرکے شاپنگ سینٹر میں 4 سنارکی دکانوں میں واردات کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان 3کروڑروپے سے زائد مالیت کا سونا اورلاکھوں نقدی لوٹ کرفرارہوگئے،واردات کامقدمہ شارع فیصل تھانے میں نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شارع فیصل تھانے کےعلاقےگلستان جوہربلاک 17 میں واقعے بسیرا شاپنگ سینٹرکے اندربڑی واردات کے دوران ناملوم مسلح ملزمان 4 دکانوں سے3کروڑروپے سے زائد مالیت کا سونا اورلاکھوں نقدی لوٹ کرفرارہوگئے.
سنارمارکیٹ کے صدرومتاثرہ سناراعجازحسین نے واردات کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرادیا،مقدمے کے متن کے مطابق پیر کی شام ساڑھےسات بجے کے قریب واردات میں ملوث4 نامعلوم ملزمان نے بیٹےلاریب کی بند دکان کا شیشہ توڑکراندرداخل ہوئے اورلوٹ مار کی ملزمان دکان سے 2کروڑ19لاکھ روپے کا سونا،20لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ہوئے.
مسلح ملزمان نے دوسری دکان پر موجود ملازم جمیل سے 40لاکھ روپے کا سونا بھی چھینا, مسلح ملزمان نے تیسری دکان کے مالک شرجیل سے آئی فون اور چوتھی دکان سے اسلحہ کے زورپر70 لاکھ روپے کا سونا لوٹا۔
واردات کے بعد مسلح ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ بھی کی جس سے دکان کا شیشہ ٹوٹ گیا دکان کا شیشہ ٹوٹنے سے ایک ملزم زخمی بھی ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جس جگہ واردات ہوئی وہاں سی سی ٹی وی کیمرے خراب تھے،پولیس نے مسلح ملزمان کے آنے جانے کے راستوں کا تعین کرلیا ہے جبکہ کرائم سین یونٹ نے اہم شواہد جمع کرلئے واردات کی مختلف پہلوؤں پرتفتیش جاری ہےجلد مسلح ملزمان کوگرفتارکرلیا جائےگا۔
نمایاں خبریں
نماز کے بغیر زندگی بے برکت و بے مقصد ہو جاتی ہے، علامہ الیاس قادری

پنکی کیس کئی معتبر نام ہیں، منشیات کا کام کرنے والوں کو نہیں بخشیں گے، آئی جی سندھ

منشیات کیس، ملزمہ انمول کو جوڈیشنل کمپلیکس میں پیش کرنے کی اجازت، صحافیوں کا داخلہ بند

بیرسٹر راجہ خلیق الزمان اور سینیٹر اسلم ابڑو کا عوام دوست مویشی منڈی کا دورہ

کراچی میں سینئر شاعر سلمان صدیقی کے اعزاز میں تقریب پذیرائی اور مشاعرہ

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally