کراچی میں سینئر شاعر سلمان صدیقی کے اعزاز میں تقریب پذیرائی اور مشاعرہ

اسٹاف رپورٹر
ادب و ثقافت

کراچی : انجمن مبصرین پاکستان اور معمار لائنز کلب کے زیر اہتمام سینئر شاعر سلمان صدیقی کی تقریب پذیرائی اور مشاعرہ منعقد ہوا ۔
تقریب پذیرائی سے خطاب کرتے ہوئے انجمن مبصرین کے چیرمین راشد لطیف نے سلمان صدیقی کی 40 سالہ کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔
تقریب کے صدر ڈاکٹر اقبال پیرزادہ نے سلمان صدیقی کی زندگی کے بارے میں کہا ان کے کام اور شائع شدہ کتابیں اس بات کا ثبوت ہیں انھوں نے اپنی کارکردگی سے یہ مقام بنایا ھے ۔

تقریب میں شریک شعراء اور سامعین سلمان صدیقی کا احترام کرتے ہیں تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
محمان خصوصی افتخار ملک ایڈوکیٹ نے کہا انجمن مبصرین 53 سالوں سے فنون لطیفہ ادب اور اسپورٹس کی نمایاں شخصیات کے لئے تقریب کا انعقاد پابندی سے کر رہی جو حوصلہ افزاء بات ھے سلمان صدیقی کے لئے تقریب اچھا اقدام ہے ۔ ادب اور شعراء برادری میں انھیں احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ھے ۔
سلمان صدیقی نے کہا میری طبیعت کچھ بہتر نہیں رہتی مشاعروں میں بھی کم شرکت کر رہا ہوں منتظمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں انھوں نے مجھے عزت دی ۔
مہمان خصوصی افتخار ملک نے سلمان صدیقی کو اعزازی شیلڈ دی ۔ جس کے بعد مشاعرے کا آغاز ہوا ۔
ڈاکٹر اقبال پیرزادہ، افتخار ملک ، سلمان صدیقی، حکیم ناصف ، صاحب زادہ عتیق ، پروفیسر ضیاء شاہد ، افروز رضوی ،گل افشاں نے کلام سنایا پروگرام کی نظامت یاسر سعید صدیقی نے کی ۔
انجمن مبصرین محرم الحرام کے بعد حکیم ناصف کے اعزاز میں تقریب منعقد کریگی ۔
نمایاں خبریں
کراچی ، گلستانِ جوہر میں 4 سنار کی دکانوں پر ڈکیتی، مسلح ملزمان 3 کروڑ سے زائد کا سونا لوٹ کر فرار

نماز کے بغیر زندگی بے برکت و بے مقصد ہو جاتی ہے، علامہ الیاس قادری

پنکی کیس کئی معتبر نام ہیں، منشیات کا کام کرنے والوں کو نہیں بخشیں گے، آئی جی سندھ

منشیات کیس، ملزمہ انمول کو جوڈیشنل کمپلیکس میں پیش کرنے کی اجازت، صحافیوں کا داخلہ بند

بیرسٹر راجہ خلیق الزمان اور سینیٹر اسلم ابڑو کا عوام دوست مویشی منڈی کا دورہ

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally