نادرا کا بڑا اقدام ،ڈی ایچ اے سٹی میں جدید رجسٹریشن سینٹر کا افتتاح

ویب ڈیسک
خاص خبریں

کراچی: نادرا نے ڈی ایچ اے سٹی سپر ہائی وے میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے رجسٹریشن سینٹر کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے سٹی کاشف نعیم اور ڈی جی نادرا سندھ عامر علی خان نے شرکت کی۔

نادرا حکام کے مطابق ڈی ایچ اے سٹی میں ابتدائی طور پر دو کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں یومیہ 60 سے 80 افراد کو ٹوکن پروسیسنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
مرکز میں پاک آئی ڈی اور بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر خدمات مہیا کی جا سکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ برانچ میں جدید آئی آر آئی ایس ڈیوائسز بھی نصب کی گئی ہیں، جن کے ذریعے آنکھ کی پتلی سے چہرے کی شناخت ممکن ہوگی۔
اس سہولت سے ایسے افراد کو فائدہ پہنچے گا جو انگلیوں کے بائیومیٹرک نظام سے محروم ہیں۔

ترجمان ڈی ایچ اے سٹی کے مطابق اس جدید مرکز سے ڈی ایچ اے سٹی، کاٹھور، نوری آباد اور اطراف کے علاقوں کے شہری شناختی کارڈ سے متعلق تمام سہولیات حاصل کر سکیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ سلسلے کا پہلا دفتر ہے جبکہ جلد ہی پاسپورٹ آفس اور ٹریفک لائسنس برانچ بھی قائم کی جائے گی۔

ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے سٹی کاشف نعیم نے کہا کہ رہائشیوں کی سہولت کے لیے ڈی ایچ اے کے مرکزی گیٹ سے نادرا برانچ تک مفت الیکٹرک وہیکل بس سروس بھی شروع کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈی ایچ اے سٹی ایک اسمارٹ اور جدید سہولیات سے آراستہ شہر بن چکا ہے۔
انہوں نے نادرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارے نے ڈی ایچ اے سٹی اور قرب و جوار کی آبادیوں کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ڈی جی نادرا سندھ عامر علی خان نے کہا کہ جلد ہی گلزارِ ہجری میں ایک میگا سینٹر کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں ڈی ایچ اے سٹی سینٹر کے اوقاتِ کار میں بھی توسیع کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری مستفید ہو سکیں۔
نمایاں خبریں
نماز کے بغیر زندگی بے برکت و بے مقصد ہو جاتی ہے، علامہ الیاس قادری

ڈیل نہیں انصاف چاہتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے بانی کے فیصلے میرٹ پر ہوں، اسد قیصر

اردو یونیورسٹی میں پولیس تھانہ قائم، رجسٹرار لاعلم، اساتذہ حیران ، طلبہ و طالبات پریشان

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اہداف پر اختلاف برقرار

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally