LogoTuesday, May, 19, 2026

News Point PK

امریکا کو ہماری شرائط ماننا ہوں گی، ایران کے خلاف نئی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا، ابراہیم رضائی

امریکا کو ہماری شرائط ماننا ہوں گی، ایران کے خلاف نئی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا، ابراہیم رضائی

ویب ڈیسک

19-May-2026
|

تازہ ترین

امریکا کو ہماری شرائط ماننا ہوں گی، ایران کے خلاف نئی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا، ابراہیم رضائی

ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مزید شرمندہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو ہماری شرائط کے سامنے ہتھیار ڈالنے ہوں گے، یا ہمارے میزائلوں کی طاقت کے آگے جھکنا ہو گا۔

ترجمان ایرانی نیشنل سیکیورٹی کمیشن کا کہنا ہے کہ ہم تمام ممکنہ حالات کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی تازہ تجاویز کا جواب ثالث پاکستان کے ذریعے واشنگٹن کو بھجوا دیا۔

میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ تہران نے امریکا کو واضح کیا ہے کہ منجمد اثاثوں کی بحالی، معاشی پابندیوں کا خاتمہ اور جنگی نقصانات کا معاوضہ ایران کے بنیادی مطالبات ہیں۔

ایران نے اپنی بندرگاہ پر ناکہ بندی ختم کرنے اور لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp