ایران کو پُرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودگی کا مکمل حق حاصل ہے، روس

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

روس نے کہا ہے کہ ایران کو پُرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودہ کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف نے دارالحکومت ماسکو میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔
انھوں نے یاد دلایا کہ ایران جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کا رکن ہے اس لیے بین الاقوامی قوانین کے تحت اسے سول اور پُرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودگی کا حق حاصل ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین جس حل پر متفق ہوں گے ہم اُس کی حمایت کریں گے۔
روس نے گزشتہ برسوں میں بھی ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے نسبتاً نرم مؤقف اختیار کیا اور وہ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کی حمایت کرتا رہا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل مسلسل مؤقف اختیار کرتے رہے ہیں کہ ایران کی یورینیم افزودگی مستقبل میں جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت فراہم کرسکتی ہے۔
ایران ہمیشہ اس الزام کی تردید کرتا آیا ہے اور کہتا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف بجلی پیدا کرنے، طبی تحقیق اور سائنسی ترقی کے لیے ہے۔
نمایاں خبریں
امریکا کو ہماری شرائط ماننا ہوں گی، ایران کے خلاف نئی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا، ابراہیم رضائی

خلیجی رہنماؤں کی درخواست، امریکا نے ایران پر مجوزہ فوجی کارروائی عارضی طور پر روک دی

امن معاہدے کیلئے امریکا کی ایران پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی کی پیشکش

ایران کیلئے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے، مذاکرات نہ ہونے پر ٹرمپ کا سخت انتباہ

امریکا اور ایران کے ممکنہ مذاکرات سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally