ایران کیلئے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے، مذاکرات نہ ہونے پر ٹرمپ کا سخت انتباہ

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر ایرانی قیادت کو دھمکی دی ہے کہ فوری اقدام نہیں کیا تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل میں جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایرانی قیادت نے فوری اقدام نہیں کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے لیے وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور ان کے لیے بہتر ہوگا کہ جلد آگے بڑھیں یا ان کا کچھ نہیں بچے گا، وقت انتہائی اہم ہے۔
ایک دوسری رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو امریکی قومی سلامتی کے اعلیٰ مشیروں کے ساتھ انتہائی اہم ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ ایران کے حوالے سے فوری کارروائی کے لیے مختلف آپشنز پر مشاورت کریں گے۔
نمایاں خبریں
امریکا کو ہماری شرائط ماننا ہوں گی، ایران کے خلاف نئی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا، ابراہیم رضائی

خلیجی رہنماؤں کی درخواست، امریکا نے ایران پر مجوزہ فوجی کارروائی عارضی طور پر روک دی

ایران کو پُرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودگی کا مکمل حق حاصل ہے، روس

امن معاہدے کیلئے امریکا کی ایران پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی کی پیشکش

امریکا اور ایران کے ممکنہ مذاکرات سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally