اسرائیلی حملوں سے واشنگٹن کو تشویش، ٹرمپ نے نیتن یاہو کو عالمی تنہائی سے خبردار کردیا

ویب ڈیسک
تازہ ترین

امریکی اور اسرائیلی قیادت کے درمیان لبنان کی صورتحال پر ہونے والی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں غیر معمولی کشیدگی سامنے آنے کی اطلاعات ہیں جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر شدید برہمی اور سخت الفاظ کے استعمال کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
امریکی ویب سائٹ کے مطابق گفتگو کے دوران ٹرمپ نے نیتن یاہو کے لبنان میں حملے جاری رکھنے کے بیان پر سخت اعتراض کیا اور انہیں انتہائی جذباتی انداز میں پاگل اور ناشکرا جیسے الفاظ سے مخاطب کیا،رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بات چیت کے دوران ماحول کئی بار انتہائی تلخ ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس سخت ردعمل کا پس منظر لبنان میں جاری کشیدگی اور ایران کی جانب سے امریکا سے رابطے معطل کرنے کے بعد پیدا ہونے والی نئی سفارتی صورتحال کو قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی تناظر میں واشنگٹن کو خدشہ تھا کہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے گفتگو کے دوران اس بات پر بھی ناراضی ظاہر کی کہ اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں خطے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو رہا ہے جبکہ ہدف بندی کے طریقہ کار پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے سخت لہجے میں یہاں تک کہا کہ اس طرزِ عمل کے باعث اسرائیل عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو سکتا ہے۔ اسی دوران گفتگو میں کئی بار جذباتی جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو گفتگو کے دوران نسبتاً محتاط انداز میں جواب دیتے رہے اور صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کرتے رہے۔
نمایاں خبریں
گلگت بلتستان میں عوامی اجتماع، نواز شریف کے بڑے اعلانات اور عوام سے شکوہ

عیدالاضحیٰ ملکی چمڑے کی صنعت کیلئے معاشی مواقع کا بڑا ذریعہ بن گئی

لاہور: توانائی بچت مہم کے تحت مارکیٹوں کے اوقار کار تبدیل، اطلاق 30 جون تک ہوگا

گلگت بلتستان انتخابات: نواز شریف کی سرگرمیوں سے سیاسی واپسی کی قیاس آرائیاں تیز

"ٹرمپ کا دعوی مسترد، لبنان میں اسرائیلی آپریشن جاری رہیں گے: نیتن یاہو کا اعلان

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally