LogoTuesday, June, 2, 2026

News Point PK

"ٹرمپ کا دعوی مسترد، لبنان میں اسرائیلی آپریشن جاری رہیں گے: نیتن یاہو کا اعلان

"ٹرمپ کا دعوی مسترد، لبنان میں اسرائیلی آپریشن جاری رہیں گے: نیتن یاہو کا اعلان

ویب ڈیسک

02-Jun-2026
|

تازہ ترین

"ٹرمپ کا دعوی مسترد، لبنان میں اسرائیلی آپریشن جاری رہیں گے: نیتن یاہو کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی اور فوجی کارروائیاں روکنے کے دعوے کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے واضح کر دیا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج اپنی حکمتِ عملی کے مطابق آپریشنز جاری رکھے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اپنے شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا کہ اگر حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی علاقوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہا تو بیروت میں موجود ان اہداف کے خلاف کارروائی کی جائے گی جنہیں اسرائیل اپنی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی لبنان میں جاری فوجی سرگرمیاں پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق آگے بڑھیں گی اور اس حوالے سے اسرائیل کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp