ٹرمپ نے دنیا کے امن کو تباہ کردیا ، حافظ نعیم

ویب ڈیسک
تازہ ترین

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کو عملی طور پر شکست ہوچکی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے حکمران امریکا کے ذہنی غلام بن چکے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کا امن تباہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام اسرائیل کو کھٹکتا ہے، ٹرمپ اسرائیل کے راگ الاپ رہا تھا اور شہباز شریف نے انہیں امن کا انعام دینے کا کہا۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کو عملی طور پر شکست ہوچکی ہے، پیلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے امریکا اور اسرائیل کی مذمت تک نہیں کی۔
نمایاں خبریں
نواب شاہ: صدر مملکت آصف علی زرداری عید الفطر منانے آبائی شہر پہنچ گئے

کراچی والے ہوجائیں تیار، عید کے دن آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر سے رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد دی

پاکستان میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی

گمراہ کن پروپیگنڈا ناقابل قبول ، فرقہ واریت کا بھرپور مقابلہ کرینگے ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
