LogoFriday, March, 20, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

نواب شاہ: صدر مملکت آصف علی زرداری عید الفطر منانے آبائی شہر پہنچ گئے

نواب شاہ: صدر مملکت آصف علی زرداری عید الفطر منانے آبائی شہر پہنچ گئے

محمد شکیل آرائیں

20-Mar-2026
|

تازہ ترین

نواب شاہ: صدر مملکت آصف علی زرداری عید الفطر منانے آبائی شہر پہنچ گئے

صدرمملکت آصف علی زرداری عیدالفطر منانے اپنے آبائی شہر نوابشاہ پہنچ گئے .

صدر مملکت کے ائیر پورٹ پہنچنے پر صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، ضلعی صدر سالم زرداری ، مئیر قاضی محمد رشید بھٹی، کمشنر،ڈپٹی کمشنر،ایس ایس پی ودیگر نے استقبال کیا۔

صدر آصف علی زرداری ایئرپورٹ سے زرداری ہاوس اپنی رہائش گاہ کیلئے روانہ ہوگئے، صدر مملکت نواب شاہ میں چند روز قیام کریں گے ،صدر آصف علی زرداری عید کی نماز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں اد کرینگے،صدر پاکستان نواب شاہ آمد کے پیش نظر سیکورٹی سخت کردی گئی۔

صدر آصف علی زرداری عید پر نواب شاہ میں پارٹی رہنمائوں ، ارکین اسمبلی ،صوبائی وزرا،معزز شخصیات اور کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ اپنے آبائی قبرستان بالو جا قبا بھی جائیں گے ۔

نمایاں خبریں