کراچی والے ہوجائیں تیار، عید کے دن آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

ویب ڈیسک
تازہ ترین

مغربی ہوا کا سلسلہ ملک کے بیشتر حصوں کو مسلسل متاثر کر رہا ہے جس کے سبب کراچی میں عید کے روز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم زیادہ تر صاف اور دھوپ نکلی رہے گی جبکہ کل سے شہر میں دوبارہ بارش کا امکان ہے۔ اس سسٹم کے زیرِ اثر سندھ کے اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، جیکب آباد، سکھر، جامشورو، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، مٹیاری، عمر کوٹ، میرپور خاص، نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد اور دادو کے اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کا بھی خطرہ ہے۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ ہفتے کے روز موسم زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
عید کے پہلے روز کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے جبکہ اتوار کے روز کراچی میں موسم جزوی ابر آلود اور درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں آج کم از کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ گرمی کی شدت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 27 ڈگری گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب سے ہوائیں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
نمایاں خبریں
نواب شاہ: صدر مملکت آصف علی زرداری عید الفطر منانے آبائی شہر پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر سے رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد دی

پاکستان میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی

گمراہ کن پروپیگنڈا ناقابل قبول ، فرقہ واریت کا بھرپور مقابلہ کرینگے ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

بلدیہ میں عمارت گرنے کا واقعہ، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
