پاکستان میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی

ویب ڈیسک
تازہ ترین

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے ماہ شوال 1447 ہجری کے چاند سے متعلق اعلان کردیا جس کے مطابق عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عید کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت جبکہ لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔
مرکزی اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس سے حکام تکنیکی معاونت کیلیے موجود تھے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے کہا کہ پاکستان کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود جبکہ کچھ علاقوں میں صاف تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے چاند سے متعلق شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ ہوا کہ عید الفطر 21 مارچ جبکہ 20 مارچ کو 30واں روزہ ہوگا۔
واضح رہے کہ بھارت، بنگلادیش، ملائیشیا سمیت دیگر ممالک میں میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔
نمایاں خبریں
نواب شاہ: صدر مملکت آصف علی زرداری عید الفطر منانے آبائی شہر پہنچ گئے

کراچی والے ہوجائیں تیار، عید کے دن آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر سے رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد دی

گمراہ کن پروپیگنڈا ناقابل قبول ، فرقہ واریت کا بھرپور مقابلہ کرینگے ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

بلدیہ میں عمارت گرنے کا واقعہ، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
