وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر سے رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد دی

ویب ڈیسک
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے خطے میں جاری کشیدگی اور بالخصوص ترکیے پر میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ علاقائی صورت حال کا حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان عید کی مبارک باد کا تبادلہ ہوا اور بتایا گیا کہ وزیراعظم نے آج ترک صدر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور عیدالفطر کی مبارک باد دی۔
بیان میں کہا گیا کہ انتہائی گرم جوش گفتگو کے دوران وزیراعظم نے صدر اردوان، ان کے اہل خانہ اور برادر ترک عوام کو عید کی دلی مبارک باد پیش کی، جس کا صدر اردوان نے بھی پرتپاک جواب دیا اور عید کی مبارک باد کے تبادلے کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے لیے امن، اتحاد اور خوش حالی کی دعا بھی کی۔
وزیراعظم نے خطے میں جاری کشیدگی، بالخصوص ترکیے پر میزائل حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پوری پاکستانی قوم ان مشکل حالات میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی صورت حال کا حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کے فروغ کے لیے اور خصوصاً عید کے ایام کے دوران حال ہی میں اعلان کردہ عارضی جنگ بندی کے حوالے سے ترکیہ کے تعمیری کردار کا اعتراف کیا۔
نمایاں خبریں
نواب شاہ: صدر مملکت آصف علی زرداری عید الفطر منانے آبائی شہر پہنچ گئے

کراچی والے ہوجائیں تیار، عید کے دن آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

پاکستان میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی

گمراہ کن پروپیگنڈا ناقابل قبول ، فرقہ واریت کا بھرپور مقابلہ کرینگے ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

بلدیہ میں عمارت گرنے کا واقعہ، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
