LogoTuesday, July, 21, 2026

News Point PK

جنگ کے خاتمے کے دو ہی راستے ہیں، عسکری کامیابی یا مذاکرات، ایرانی وزیر خارجہ واضح پیغام

جنگ کے خاتمے کے دو ہی راستے ہیں، عسکری کامیابی یا مذاکرات، ایرانی وزیر خارجہ واضح پیغام

ویب ڈیسک

20-Jul-2026
|

بین الاقوامی

جنگ کے خاتمے کے دو ہی راستے ہیں، عسکری کامیابی یا مذاکرات، ایرانی وزیر خارجہ واضح پیغام

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا سے جنگ اس وقت ختم ہو گی جب ایران کو میدان میں برتری حاصل ہو گی، جنگ کا خاتمہ یا تو مکمل عسکری فتح کے ذریعے ممکن ہے یا پھر مذاکرات کے ذریعے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے ایک انٹرویومیں کہا کہ مذاکرات کا درست وقت وہ ہوتا ہے جب آپ فوجی محاذ پر ٹھوس میدانی اور اسٹریٹجک کامیابیاں حاصل کر چکے ہوں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ آپ عوام کی زندگیوں اور ملک کے مستقبل کے معاملے میں خطرات مول نہیں لے سکتے، فیصلے درست اور مکمل حساب کتاب کی بنیاد پر کیے جانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کو ہر وقت یہ جائزہ لینا چاہیے کہ جنگ جاری رکھنے سے فائدہ ہو گا یا اس کی قیمت زیادہ بھاری پڑے گی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ کچھ نقصانات کے باوجود اس جنگ میں ایران مؤثر بین الاقوامی طاقت کے طور پر ابھرا ہے، جنگ کے دوران ایران نے اپنے نظام کی مضبوطی کا مظاہرہ کیا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp