LogoTuesday, July, 21, 2026

News Point PK

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب روزانہ تبدیل ہوں گی

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب روزانہ تبدیل ہوں گی

ویب ڈیسک

20-Jul-2026
|

تازہ ترین

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب روزانہ تبدیل ہوں گی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے نیا روزانہ پرائسنگ میکانزم منظور کر لیا ہے، جس کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اب پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گی۔

نئے نظام کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین گزشتہ سات کاروباری دنوں کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی اوسط قیمت کی بنیاد پر کیا جائے گا، جبکہ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت سے پیشگی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اوگرا مقررہ فارمولے کے تحت براہِ راست نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

حکام کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز آخری جاری کردہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی، جبکہ یکم جولائی 2026 سے اوگرا اپنی ویب سائٹ پر روزانہ پلاٹس ریفرنس قیمتیں بھی جاری کرے گا تاکہ قیمتوں کے تعین کا عمل مزید شفاف بنایا جا سکے۔

فیصلے کے تحت پیٹرولیم لیوی کابینہ کی مقررہ حد سے زیادہ عائد نہیں کی جا سکے گی، جبکہ لیوی کی شرح میں کسی بھی تبدیلی کے لیے وزارتِ خزانہ کی منظوری لازمی ہوگی۔

وفاقی کابینہ نے مالی سال 2026-27 کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی درآمد صرف پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ذریعے کرنے کی منظوری بھی دی ہے، جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ان کے مارکیٹ شیئر کے مطابق پیٹرول درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔ درآمدی یا اپ لفٹمنٹ کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کو نو ماہ تک نئی درآمدی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ نے اوگرا کو ہدایت کی ہے کہ نئے پرائسنگ میکانزم پر فوری اور مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ قیمتوں کا نظام عالمی مارکیٹ کے مطابق شفاف اور بروقت برقرار رکھا جا سکے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp