وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کشمیر کے لوگ کشمیر کو کراچی نہیں بننے دیں گے بلکہ وہ کشمیر کو لاہور جیسا دیکھنا چاہتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول صاحب! کشمیری آپ کی اور ہماری جماعت کی کارکردگی جانتے ہیں جبکہ لوگ یہ بھی جانتے ہیں کہ کس کے دورِ حکومت میں کرپشن کے بازار گرم ہوتے ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 90 فیصد پاکستان لاہور والی ترقی کو ووٹ دے گا، مسلم لیگ ن کی کارکردگی پورے پاکستان میں مقبول ہے اور مسلم لیگ ن پاکستان کی مضبوطی کی علامت ہے۔








