LogoTuesday, July, 21, 2026

News Point PK

معاہدہ مختصر مگر واضح، خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں: ایرانی وزارت خارجہ

معاہدہ مختصر مگر واضح، خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں: ایرانی وزارت خارجہ

ویب ڈیسک

20-Jul-2026
|

بین الاقوامی

معاہدہ مختصر مگر واضح، خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں: ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے متن میں کسی قسم کا ابہام موجود نہیں، اس لیے واشنگٹن کے پاس اس معاہدے کی خلاف ورزی کا کوئی جواز نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت مختصر دستاویز ہے، جس میں 14 شقیں شامل ہیں اور اس کا متن مکمل طور پر واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ابتدا ہی سے یہ مؤقف اختیار کرتا آیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام کی ذمے داری ایران پر عائد ہوتی ہے اور اس معاملے پر سلطنتِ عمان سے مشاورت اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے پیش رفت کی جائے گی۔

ایرانی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ معاہدے کا متن بالکل واضح ہے، اس لیے امریکا کے پاس اس کی خلاف ورزی کرنے کا کوئی عذر یا جواز موجود نہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp