سحری میں دہی کا استعمال صحت کیساتھ روایات بھی

ویب ڈیسک
صحت

ماہ رمضان میں چاہے سحری کا دسترخوان ہو یا افطار کا گھر میں ہر ایک کی پسند کا خیال رکھنا اور کھانوں میں نت نئی تراکیب کو شامل کرنا ہماری روایات کا حصہ رہا ہے۔
اسلامی کیلینڈر کے اعتبار سے رمضان کے روزے کبھی سردی میں آتا ہےتو کبھی گرمی میں ۔ اب چاہے کم دورانیہ والے روزے ہوں یا طویل دورانیے کے ایک سوال اکثر کی زبان پر ہوتا ہے کہ پیاس لگی تو کیا کریں گے؟
ان دنوں پاکستان میں ماہ رمضان فروری اور مارچ کے موسم میں آیا ہے جب ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم قدرے بہتراور معتدل ہے لیکن رمضان شروع ہوتے ہی ہر کوئی پیاس سے بچنے کے اپنے اپنے آزمودہ ٹوٹکے دوست احباب کے ساتھ شیئر کرنا شروع کر دیتا ہے۔
پورادن جسم کو گرمی ، پیاس اوربھوک سے محفوظ رکھنے میں سحری کے وقت دہی کا استعمال جادوئی تاثیر کا حامل ہے جومعدے کی گرمی کو دور کرتا اور منہ میں نکلنے والے چھالوں ، آنتوں کے ورم ،پیچش ،جسمانی کمزوری اور خون کی کمی دور کرنے اور جن لوگوں کو دودھ ہضم نہیں ہوتا یا جنہیں دودھ پسند نہیں ان کے لیے دہی بے حد مفید ہے ۔
سحری میں دہی کے استعمال کے 4فائدے
1.سحری میں دہی کھانے سے بدہضمی نہیں ہوتی۔
2.سحری میں دہی استعمال کرنے سے بوک اور پیاس کم لگتی ہے۔
3. دہی میں پروٹین کا بہت حصہ شامل ہے جس سے روزے میں بہت طاقت ملتی ہے ۔
4.دودھ اور دہی یہ مکمل غزا ہے ۔
دہی میں پروٹین، کیلشیم، وٹامنز اور پروبائیوٹکس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، دہی ہڈیوں اور دانتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ہاضمہ کے مسائل کو روکنے میں بھی مدد کر سکتاہے، مگر بہت کم افراد کو ہی اس کے متعدد چھپے ہوئے فوائد کا علم ہوتا ہے درحقیقت یہ ایسی چیز ہے جو ہماری غذا کا لازمی حصہ ہونا چاہئے۔
موجودہ دور میں فروزن دہی بھی کافی پسند کیا جارہا ہے اگر آپ جسمانی طور پر پتلے اور اسمارٹ رہنا چاہتے ہیں اور جِم جانے کے لیے وقت نکالنا مشکل لگتا ہے یا کسی مخصوص غذا تک محدود رہنا چاہتے ہیں تو دہی کو کھانا معمول بنا لینے سے یہ مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے۔
کم چکنائی والا دہی وزن کم کرنے والی غذا میں پروٹین کا ایک مفید ذریعہ ہوتا ہے، دہی میں پائے جانے والے پروبائیوٹکس مدافعتی نظام کو بڑھا سکتے ہیں۔
ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو افراد روزانہ دہی استعمال کرتے ہیں ان کی ہڈیوں میں معدنیات کی کثافت زیادہ ہوتی ہے۔ دوسری تحقیق میں بتایا گیا کہ ورزش کے بعد دہی کے استعمال سے ہڈیوں کے خلیات تیزی سے بنتے ہیں۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ واقعی ہڈیوں کو مضبوط بنانے کیلئے دہی کھانے کا بہترین وقت صبح اور ورزش کے بعد ہے۔
دہی کے دیگر فوائد
ہاضمہ بہتر بناتا ہے۔
قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔
وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے۔
جلد اور بالوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔
آخرکار، یہ کہنا بالکل درست ہے کہ دہی نہ صرف ایک لذیذ غذا ہے بلکہ یہ ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔ چاہے آپ اسے ناشتے میں کھائیں، ورزش کے بعد یا دن کے کسی بھی وقت، دہی کے فوائد بے شمار ہیں۔ البتہ، ہڈیوں کو مضبوط بنانے کیلئے دہی کھانے کا بہترین وقت صبح کا ناشتہ اور ورزش کے بعد سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ روزانہ دہی کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں گے تو یہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور آپ کو طویل مدت تک صحت مند رکھے گا۔
نمایاں خبریں