LogoFriday, March, 20, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

45 پولیس مقابلوں 62 زخمی ڈاکوؤں سمیت 76 ملزمان گرفتار ، ہفتہ وار رپورٹ جاری

45 پولیس مقابلوں 62 زخمی ڈاکوؤں سمیت 76 ملزمان گرفتار ، ہفتہ وار رپورٹ جاری

ویب ڈیسک

02-Mar-2026
|

صحت

45 پولیس مقابلوں 62 زخمی ڈاکوؤں سمیت 76 ملزمان گرفتار ، ہفتہ وار رپورٹ جاری

کراچی : کراچی پولیس نے شہر میں کارکردگی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی-

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے شہر میں ڈاکوؤں کے خلاف ضلعی پولیس کے 45 مقابلے ہوئے جن میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 62 زخمی ڈاکوؤں سمیت 76 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 68 مختلف اقسام کا اسلحہ اور 26 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

پولیس نے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1558 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 30 کلو 886 گرام چرس، 5 کلو 176 گرام آئس (کرسٹل) اور ہیروئن برآمد کی گئی۔علاوہ ازیں شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر جرائم میں استعمال ہونے والا 154 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی قبضے میں لیا گیا۔

پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران چھینی و چوری شدہ 36 موٹر سائیکلیں اور ایک بڑی گاڑی بھی برآمد کرلی-

ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

نمایاں خبریں