LogoWednesday, August, 26, 2026

News Point PK

کراچی: کورنگی میں ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق، ٹریلر ڈرائیور فرار

کراچی: کورنگی میں ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق، ٹریلر ڈرائیور فرار

ویب ڈیسک

25-Jul-2026
|

شہر قائد

کراچی: کورنگی میں ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق، ٹریلر ڈرائیور فرار

شہر قائد میں کورنگی گودام چورنگی کار شوروم کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لیجائی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ اس کی عمر 25 سالہ کے قریب بتائی جاتی ہے

ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا حکم داد نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ٹریلر سے پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے ٹریلر سمیت فرار ہوگیا۔

تاہم پولیس متوفی کی شناخت اور حادثے کی مزید تحقیقات کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے ۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp