کراچی: نیشنل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان سندھ کا ایک اہم تنظیمی اجلاس سینئر نائب صدر سندھ غفران ہاشمی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی صدر سید زادہ نے کی۔ اجلاس میں سندھ کابینہ کے عہدیداران، Youth MNAs، Youth MPAs اور دیگر اراکین نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں سندھ میں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے ایجنڈے میں آئندہ یوتھ پارلیمنٹ اسمبلی سیشن، مرکزی کابینہ کے کراچی دورے، اور نئے ممبران کو نیشنل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے پلیٹ فارم سے آگاہ کرنے کے لیے Awareness Campaign سمیت مختلف اہم امور شامل تھے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی صدر سید زادہ نے کہا کہ سندھ میں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کی سرگرمیوں کو مزید منظم انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تمام عہدیداران اور اراکین پر زور دیا کہ وہ باہمی مشاورت اور ٹیم ورک کے ساتھ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ اس پلیٹ فارم سے جوڑیں۔
جنرل سیکریٹری سندھ سمیع خان یوسفزئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے کہ تمام عہدیداران اپنی ذمہ داریاں فعال انداز میں ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ یوتھ پارلیمنٹ اسمبلی سیشن کے حوالے سے تمام Youth MNAs اور Youth MPAs کو منظم انداز میں شامل کیا جائے گا، جبکہ نئے ممبران کے لیے آگاہی مہم کے ذریعے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے وژن، مقاصد اور تنظیمی طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی کابینہ کے کراچی دورے کے حوالے سے بھی جامع لائحۂ عمل مرتب کیا جائے گا تاکہ دورے کے دوران سندھ کے نوجوانوں اور تنظیمی نمائندگان کے ساتھ مؤثر رابطہ اور مشاورت ممکن ہو سکے۔
سینئر نائب صدر سندھ غفران ہاشمی نے اجلاس کے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں تنظیمی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے لیے تمام عہدیداران کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنظیم کو کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ کے دیگر اضلاع اور شہروں تک بھی فعال کیا جائے اور نوجوانوں کو اس پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جائے۔
انفارمیشن سیکریٹری سندھ حیات خان یوسفزئی نے کہا کہ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان سندھ کی تمام تنظیمی سرگرمیوں، سیشنز اور پروگرامز کو مؤثر انداز میں سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے نوجوانوں تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نئے ممبران کے لیے آگاہی مہم میں سوشل میڈیا کو بھی بھرپور انداز میں استعمال کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان تنظیم کے مقاصد اور سرگرمیوں سے آگاہ ہو سکیں۔
ڈپٹی جنرل سیکریٹری سندھ عبدالرحمان حسن زئی نے تنظیمی امور اور آئندہ سرگرمیوں کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور کہا کہ سندھ کابینہ کے تمام اراکین کو باہمی رابطے اور مشاورت کے ساتھ تنظیمی معاملات کو آگے بڑھانا چاہیے۔
اجلاس میں شریک تمام Youth MNAs، Youth MPAs اور کابینہ اراکین نے بھی اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کے لیے اپنی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان سندھ نوجوانوں کو ایک منظم، مثبت اور مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے اپنی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید وسعت دے گی اور آئندہ یوتھ پارلیمنٹ اسمبلی سیشن، مرکزی کابینہ کے کراچی دورے اور نئے ممبران کی آگاہی مہم کے حوالے سے طے شدہ لائحۂ عمل پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کیا جائے گا۔








