LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

حافظ آباد میں صحافیوں پر حملہ، ورکنگ جرنلسٹس فورم کا پولیس سے کارروائی کا مطالبہ

حافظ آباد میں صحافیوں پر حملہ، ورکنگ جرنلسٹس فورم کا پولیس سے کارروائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک

29-Sept-2026
|

شہر قائد

حافظ آباد میں صحافیوں پر حملہ، ورکنگ جرنلسٹس فورم کا پولیس سے کارروائی کا مطالبہ

کراچی : ورکنگ جرنلسٹس فورم نے ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد کے جنرل سیکرٹری شوکت علی وٹو اور لیاقت علی وٹو پر ڈی ایچ کیو اسپتال کے باہر نامعلوم افراد کے مبینہ قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

فورم کے سرپرست اعلیٰ ایڈووکیٹ واصف سایہ، بانی و مرکزی صدر میاں خرم شہزاد، غلام مہدی اور دیگر عہدیداران نے شوکت علی وٹو اور لیاقت علی وٹو سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ صحافیوں پر حملہ، دھمکی یا فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ آزادیٔ صحافت اور حقِ اظہار پر براہِ راست حملہ ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔

ورکنگ جرنلسٹس فورم نے وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر اطلاعات، وزیر داخلہ پنجاب، حافظ آباد پولیس اور متعلقہ اداروں سے واقعے کی غیر جانب دارانہ اور شفاف تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو قانون کے مطابق کارروائی کے لیے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

فورم نے کہا کہ صحافتی برادری دباؤ اور تشدد کے سامنے خاموش نہیں رہے گی اور صحافیوں کے تحفظ و آزادیٔ صحافت کے لیے قانونی و جمہوری فورمز پر آواز اٹھاتی رہے گی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp