LogoSaturday, October, 10, 2026

News Point PK

کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 3 ملزمان ہلاک، 3 زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 3 ملزمان ہلاک، 3 زخمی حالت میں گرفتار

ویب ڈیسک

09-Sept-2026
|

کورٹ|کرائم

کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 3 ملزمان ہلاک، 3 زخمی حالت میں گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران تین ملزمان ہلاک جبکہ تین کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی شاہین فورس کا ملیر ندی کازوے روڈ کے قریب ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں بھی پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

دوسری جانب اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل منگھو پیر ڈویژن پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مشتبہ ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

نیو کراچی پولیس نے سیکٹر 11 آئی کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

اورنگی ٹاؤن میں شہریوں سے مبینہ لوٹ مار کرکے فرار ہونے والے ملزمان کو شہریوں نے پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق اسی دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

سرجانی ٹاؤن میں بھی پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار اور ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان، چوری شدہ کار اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp