LogoFriday, March, 20, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

ماہ رمضان میں اچھی صحت کیلئے چند بہترین مشروبات

ماہ رمضان  میں اچھی صحت کیلئے چند بہترین مشروبات

ویب ڈیسک

21-Feb-2026
|

صحت

ماہ رمضان  میں اچھی صحت کیلئے چند بہترین مشروبات

رمضان میں، ہمیں ایسی غذاؤں اور مشروبات پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کرنی چاہیے جو ہمیں فائدہ پہنچاتے ہیں۔ طویل روزے رکھنے کی وجہ سے، بہت سے روزہ دار بدہضمی یا قبض اور معدے اور بڑی آنت سے متعلق دیگر مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا صحت بخش خوراک اور مناسب مشروبات کا انتخاب ایک اہم ترین چیز ہے جس پر ہمیں رمضان کے مقدس مہینے میں توجہ دینی چاہیے۔

ماہرین کے مطابق کچھ آسان اور بہترین مشروبات کو افطار اور سحری کے درمیان کسی بھی وقت استعمال کر کے بہترین فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

پانی

یہ مشروبات کا بادشاہ ہے، کیونکہ یہ جسم کو ہائیڈریشن فراہم کرتا ہے، توانائی فراہم کرتا ہے اور ہاضمے میں مدد کرتا ہے۔


ناریل کا پانی

پانی کے بعد یہ سب سے قریبی قدرتی مشروب ہے جو جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔ یہ جسم کو تازہ دم کرتا ہے اور اس کا میٹھا ذائقہ زبان کا مزہ بھی دوبالا کرتا ہے۔ یہ شفاف سیال روزے کے طویل دورانیے کے بعد جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

دودھ سے بنے مشروبات

رمضان میں دودھ یا دہی کو بطور مشروب استعمال کرنا بھی ایک اچھا عمل ہو گا۔ جہاں یہ جسم کو آبیدہ بنانے میں مدد دیتے ہیں وہاں ہمیں ان سے کیلشیم، معدنیات اور پروٹین بھی حاصل ہوتا ہے جو اس ماہ مقدس میں روزے رکھنے کی وجہ سے ہمیں نہیں ملتی۔ شدید پیاس کو بجھانے میں پانی کے مقابلے میں دودھ یا دہی زیادہ مفید ثابت ہوتے ہیں۔

پودینہ لیمنیڈ

لیموں، پانی اور پودینے کے پتوں سے بنا یہ ایک بہت مفید مشروب ہے جسے افطار کے دوران پیا جا سکتا ہے۔یہ وٹامن سی اور فائبر سے بھرپور مشروب ہے جس میں ایک چمچ شہد بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ اس مشروب کا ایک گلاس دن بھر کے روزے کے بعد آپ کو صحت یابی اور توانائی دینے کے لیے کافی ہے۔

شہد کا پانی پینا مفید ہے

شہد کو پانی کے ساتھ ملا کر پینا توانائی کے علاوہ جسم کی اضافی چکنائی کو بھی ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس مشروب کو تیار کرنا نہایت آسان ہے، نیم گرم پانی میں حسب پسند شہد ملائیں اور اسے اچھی طرح سے مکس کریں اور مزے لیکر پئیں۔

چقندر کا جوس بنا کر پئیں

ماہ رمضان میں چقند کا جوس بنا کر پینے سے پیاس کا احساس کم ہونے لگتا ہے۔ اس کے جوس کا ایک کپ عام طور پر سو کیلریز اور پچس گرام کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل ہوتا ہے۔چقندر فولیٹ، پوٹاشیم، کیلشیم، ریشے اور دافع تیزابیت اور نائٹریس کا خزانہ ہے۔ یہ نہ صرف جسم میں پانی کی مقدار کو پورا کرنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ بلڈ پریشر کم کرنے اور سٹیمنا بڑھنانے میں بھی مفید ثابت ہوتے ہیں کیوں کہ ان سے گردش خون اور آکسیجن کی فراہمی میں بہتری ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

کیلے کا ملک شیک

کیلے پوٹاشیم، فائبر، وٹامن سی اور وٹامن بی 6 سے بھرپور ہوتے ہیں۔ کیلے کا ملک شیک تیار کرنے کے لیے ایک سے دو کیلوں کو ایک کپ دودھ کے ساتھ بلینڈ کریں۔ یہ مشروب نہ صرف لذیذ ہوتا ہے بلکہ یہ جسم کو زبردست توانائی فراہم کرتا ہے اور اگلے دن روزہ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

گنے کا رس

یہ گرمی کی شدت بھگانے کے لیے بہترین مشروب ہے جو کہ انرجی ڈرنک کی طرح ہی کام کرتا ہے۔ ایک گلاس گنے کا ٹھنڈا رس روزے کے بعد جسم میں توانائی کی کمی کو دور کرتا ہے، اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ جگر کو طاقت دیتا ہے جبکہ زہریلے مواد کو جسم سے باہر نکالتا ہے۔

نمایاں خبریں