LogoFriday, June, 5, 2026

News Point PK

امریکا ایران جنگ کے جلد خاتمے کیلئے پُرامید ہیں، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

امریکا ایران جنگ کے جلد خاتمے کیلئے پُرامید ہیں، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

ویب ڈیسک

09-May-2026
|

بین الاقوامی

امریکا ایران جنگ کے جلد خاتمے کیلئے پُرامید ہیں، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ایران سے متعلق جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے جلد خاتمے کے لیے پُرامید ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ بالخصوص آبنائے ہرمز میں صورتحال مزید بگڑی تو پوری دنیا کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران کا بحران انتہائی پیچیدہ نوعیت اختیار کرچکا ہے اور اس نے روس کو بھی ایک مشکل سفارتی صورتحال میں ڈال دیا ہے۔

صدر پوٹن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور خلیجی ممالک کے ساتھ بھی روس کے اہم سیاسی اور معاشی روابط موجود ہیں۔ خطے میں بڑھتی کشیدگی ہمارے لیے حساس معاملہ بن گئی ہے۔

روسی صدر نے خبردار کیا کہ اگر جنگ طویل ہوگئی تو اس کے اثرات صرف مشرقِ وسطیٰ تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی معیشت، توانائی کی منڈیوں اور بین الاقوامی سلامتی پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ روس خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل تلاش کرنے کی حمایت کرتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا کی ثالث میں روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جسے ایک بریک تھرو کہا جا رہا ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp