صوبے میں جاری تعلیمی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

ویب ڈیسک
خاص خبریں

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری تعلیمی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور اسکول داخلہ مہم کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ ضلع لسبیلہ نے داخلہ مہم میں 100 فیصد ہدف حاصل کرکے صوبے بھر کے لیے ایک نمایاں مثال قائم کی ہے، وزیراعلیٰ کے مطابق لسبیلہ میں مجموعی طور پر 5,556 بچوں کو اسکولوں میں داخل کیا گیا، جن میں 2,540 بچیاں بھی شامل ہیں۔
انہوں نے اس پیش رفت کو تعلیم کے فروغ اور صنفی برابری کی جانب اہم قدم قرار دیامیر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بچوں اور بچیوں کی شرح داخلہ میں اضافہ روشن مستقبل اور ترقی یافتہ بلوچستان کی ضمانت ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ صوبے میں کوئی اسکول بند نہیں رہے گا اور ہر بچے کو تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے لسبیلہ کی ضلعی انتظامیہ، خصوصاً ڈپٹی کمشنر کو داخلہ مہم میں سو فیصد ہدف حاصل کرنے پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ دیگر اضلاع بھی اس کامیابی کی پیروی کریں۔
نمایاں خبریں
مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، جیٹ فیول مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، حکومت نے ریلیف دینے کی بجائے عوام پر لیوی کا مزید بوجھ ڈال دیا

ایران کی سفارتی اور جنگی پالیسیوں میں مجتبیٰ خامنہ ای پس پردہ متحرک، امریکی رپورٹ

معرکہ حق ! پاکستان نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا !!!

سیکورٹی فورسز کا ٹانک اور ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن ، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 5 دہشتگرد ہلاک

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally