LogoThursday, July, 2, 2026

News Point PK

لاہور کاہنہ نو کی فضا سوگوار، 14 بچوں کی نماز جنازہ ادا، مریم نواز کا لواحقین کو 20،20 لاکھ روپے دینے کا اعلان

لاہور کاہنہ نو کی فضا سوگوار، 14 بچوں کی نماز جنازہ ادا، مریم نواز کا لواحقین کو 20،20 لاکھ روپے  دینے کا اعلان

ویب ڈیسک

01-Jul-2026
|

تازہ ترین

لاہور کاہنہ نو کی فضا سوگوار، 14 بچوں کی نماز جنازہ ادا، مریم نواز کا لواحقین کو 20،20 لاکھ روپے  دینے کا اعلان

لاہور: سانحۂ کاہنہ کے بعد علاقے میں فضا بدستور سوگوار ہے۔ چھت گرنے کے المناک واقعے میں جان گنوانے والے 14 بچوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں اہلِ علاقہ، انتظامی حکام اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

بعد ازاں بچوں کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

حادثے کے بعد پورے علاقے میں غم کی فضا چھائی ہوئی ہے۔ بیشتر دکانیں اور بازار بند رہے جبکہ پولیس نے نمازِ جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے۔ ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقے میں روشنی، صاف پانی، صفائی اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا۔

دوسری جانب جنرل اسپتال، چلڈرن اسپتال اور تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں زخمی بچوں اور خاتون ٹیچر کا علاج جاری ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ادھر پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے زخمی مالک مکان، خاتون ٹیچر کے شوہر، اس کے بھائی اور چھت پر کام کرنے والے مزدور کو تحویل میں لے کر مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سانحے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دیگر نجی عمارتوں کے حفاظتی معیار کا جامع جائزہ لینے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

دریں اثنا، وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاں بحق ہونے والے ہر بچے کے لواحقین کے لیے 20 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کے لیے 5 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp