فیفا ورلڈ کپ ، ریڈ کارڈ بھی امریکا کا راستہ نہ روک سکا، بوسنیا 0-2 سے شکست

اسپورٹس ڈیسک
کھیل

فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں امریکہ نے بوسنیا و ہرزیگووینا کو 0-2 سے شکست دے کر آخری 16 مرحلے میں شاندار انداز سے جگہ بنا لی.
سانتا کلارا میں کھیلے گئے میچ میں امریکی ٹیم نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور بوسنیا کو دفاعی حکمت عملی اپنانے پر مجبور کر دیا۔
کوچ موریسیو پوچیٹینو کی ٹیم نے پورے میچ میں کھیل پر اپنی گرفت برقرار رکھی اور متعدد مواقع بھی پیدا کیے۔
امریکہ کو پہلی کامیابی 24 سالہ اسٹرائیکر فولارین بالوگن نے دلائی جنہوں نے مالک ٹل مین کے ڈیفلیکٹ ہونے والے پاس کو گول میں تبدیل کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔
تاہم بالوگن کی خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔ دوسرے ہاف میں طارق محمدیرووچ کے ساتھ ٹکراؤ کے دوران خطرناک فاؤل پر ریفری نے وی اے آر جائزے کے بعد انہیں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا جس کے بعد امریکہ نے بقیہ میچ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔
ایک کھلاڑی کم ہونے کے باوجود امریکی ٹیم نے دباؤ برقرار رکھا اور میچ کے آخری لمحات میں مالک ٹل مین نے شاندار فری کک پر گول کر کے برتری دگنی کر دی جس کے بعد بوسنیا کی واپسی کی تمام امیدیں ختم ہو گئیں۔
اس کامیابی کے ساتھ امریکہ نے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں 6 جولائی کو سیئٹل میں اس کا مقابلہ بیلجیم سے ہوگا۔ فاتح ٹیم کوارٹر فائنل میں جگہ بنائے گی۔
نمایاں خبریں
فیفا ورلڈ کپ: بیلجیم کی ڈرامائی فتح، سینیگال ایونٹ سے باہر

لاہور کاہنہ نو کی فضا سوگوار، 14 بچوں کی نماز جنازہ ادا، مریم نواز کا لواحقین کو 20،20 لاکھ روپے دینے کا اعلان

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ ، آسٹریلوی خواتین کی شاندار کارکردگی، آٹھویں بار فائنل میں رسائی

بنگلادیش کو اننگز اور 85 رنز سے شکست، زمبابوے نے ٹیسٹ تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی اپنے نام کر لی

آزاد کشمیر بحران: مولانا فضل الرحمان ثالثی کیلئے متحرک، بلاول مکمل تعاون کیلئے تیار ، ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally