فیفا ورلڈ کپ: بیلجیم کی ڈرامائی فتح، سینیگال ایونٹ سے باہر

اسپورٹس ڈیسک
کھیل

فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سینیگال کو 2-3 سے شکست دے کر ایونٹ کے آخری 16 مرحلے میں جگہ بنا لی۔
میچ کے بیشتر حصے میں سینیگال کا پلڑا بھاری رہا اور حبیب دیارا اور اسماعیلہ سار کے گولز کی بدولت ٹیم نے 2-0 کی مضبوط برتری حاصل کر لی۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ بیلجیم کا سفر یہیں ختم ہو جائے گا۔
تاہم میچ کے اختتامی لمحات میں بیلجیم نے حیران کن واپسی کی۔ ہاف ٹائم میں میدان میں آنے والے رومیلو لوکاکو نے 86 ویں منٹ میں تھامس میونیئر کے کراس پر گول کرکے ٹیم کی امیدیں زندہ کر دیں۔
صرف چند منٹ بعد لیانڈرو ٹروسارڈ کے خطرناک کراس پر یوری تیلیمانس نے ہیڈر کے ذریعے گیند جال میں پہنچا کر اسکور 2-2 کر دیا، جس کے بعد مقابلہ اضافی وقت میں داخل ہوگیا۔
اضافی وقت کے دوران دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول کی بھرپور کوشش کی لیکن میچ کے 125ویں منٹ میں وی اے آر کے جائزے کے بعد بیلجیم کو پنالٹی مل گئی۔
لامین کمارا کے چیلنج پر ریفری نے پنالٹی کا فیصلہ دیا جس پر سینیگال کے کھلاڑیوں نے شدید احتجاج بھی کیا۔
یوری تیلیمانس نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے پنالٹی کو شاندار انداز میں گول میں تبدیل کیا اور بیلجیم کو 2-3 کی تاریخی فتح دلا دی۔
اس کامیابی کے بعد بیلجیم پری کوارٹر فائنل میں امریکہ کی ٹیم کا سامنا کرے گا۔
نمایاں خبریں
فیفا ورلڈ کپ ، ریڈ کارڈ بھی امریکا کا راستہ نہ روک سکا، بوسنیا 0-2 سے شکست

لاہور کاہنہ نو کی فضا سوگوار، 14 بچوں کی نماز جنازہ ادا، مریم نواز کا لواحقین کو 20،20 لاکھ روپے دینے کا اعلان

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ ، آسٹریلوی خواتین کی شاندار کارکردگی، آٹھویں بار فائنل میں رسائی

بنگلادیش کو اننگز اور 85 رنز سے شکست، زمبابوے نے ٹیسٹ تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی اپنے نام کر لی

آزاد کشمیر بحران: مولانا فضل الرحمان ثالثی کیلئے متحرک، بلاول مکمل تعاون کیلئے تیار ، ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally