ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ ، آسٹریلوی خواتین کی شاندار کارکردگی، آٹھویں بار فائنل میں رسائی

اسپورٹس ڈیسک
تازہ ترین

لندن: آسٹریلیا نے ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل آٹھویں مرتبہ فائنل میں جگہ بنا لی۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔ کپتان ہیلے میتھیوز 30 اور دیاندرا ڈوٹن 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایشلے گارڈنر، جارجیا ویئرہام اور سوفیا مولینکس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی بیٹرز نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 13 اوورز میں کامیابی سمیٹ لی۔ بیتھ مونی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں آٹھ چوکے شامل تھے، جبکہ ایشلے گارڈنر نے بھی 35 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا نے نہ صرف آٹھویں مرتبہ ورلڈ کپ فائنل میں رسائی حاصل کی بلکہ ایک بار پھر ٹائٹل کی مضبوط امیدوار ہونے کا ثبوت بھی دیا۔
ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کی فاتح ٹیم فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گی۔
نمایاں خبریں
فیفا ورلڈ کپ: بیلجیم کی ڈرامائی فتح، سینیگال ایونٹ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ ، ریڈ کارڈ بھی امریکا کا راستہ نہ روک سکا، بوسنیا 0-2 سے شکست

امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

صدر ٹرمپ کی مالیاتی رپورٹ منظرِ عام پر، اربوں ڈالر آمدن کا انکشاف

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally