LogoThursday, July, 2, 2026

News Point PK

امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

ویب ڈیسک

02-Jul-2026
|

تازہ ترین

امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

قطر میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے اختتام کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ قطری حکام نے مذاکرات کو "مثبت پیش رفت" قرار دیا، جس کے بعد سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی آئی اور تیل کی قیمتیں نیچے آگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 73 سینٹ یا 1.02 فیصد کمی کے بعد 70.84 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 83 سینٹ یا 1.21 فیصد کمی کے بعد 67.75 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ تجارتی سیشن میں بھی دونوں عالمی معیار کے خام تیل کی قیمتیں ایک فیصد سے زائد گر گئی تھیں، جو گزشتہ چار ماہ کی کم ترین سطح سمجھی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں نے دوحہ میں دو روز تک جاری رہنے والی بات چیت کے دوران آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت، عالمی جہاز رانی کی سلامتی اور ایران کے منجمد مالی اثاثوں کی بحالی جیسے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا-

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp