برطانیہ میں گرمی کے نئے ریکارڈ، دن کیساتھ راتیں بھی گرم، معمولاتِ زندگی متاثر

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

برطانیہ میں جاری شدید گرمی کی لہر کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے تصدیق کی ہے کہ جون 2026 گزشتہ 142 برس کے دوران دوسرا گرم ترین جون کا مہینہ رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 1884 سے محفوظ موسمیاتی ریکارڈ کے بعد پہلی بار جون 2026 کو ملک کی تاریخ کے گرم ترین مہینوں میں شمار کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ اور ویلز میں یہ جون 1884 کے بعد دوسرا گرم ترین جون ثابت ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال اوسط درجہ حرارت معمول سے نمایاں طور پر زیادہ رہا جو موسمیاتی تبدیلی اور عالمی حدت کے مسلسل بڑھتے ہوئے اثرات کی نشاندہی کرتا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق صرف دن ہی نہیں بلکہ رات کے اوقات میں بھی غیر معمولی گرمی ریکارڈ کی گئی۔ برطانیہ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں جون کے دوران رات کے درجہ حرارت کے بھی نئے ریکارڈ قائم ہوئے، جس کے باعث شہریوں کو شدید حبس اور گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے علاقے سرے کے قصبے چارلووڈ میں درجہ حرارت 35.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو جون کے مہینے کے لیے ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل جون 1976 میں 35.6 ڈگری سینٹی گریڈ کا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔
ماہرین موسمیات کے مطابق یورپ بھر میں جاری ہیٹ ویو کے اثرات برطانیہ میں بھی واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں جبکہ آئندہ دنوں میں بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
نمایاں خبریں
امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

صدر ٹرمپ کی مالیاتی رپورٹ منظرِ عام پر، اربوں ڈالر آمدن کا انکشاف

تجارتی اور توانائی مفادات نے بھارت کی ایران پالیسی کا رخ بدل دیا؟

دفاعی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally