دفاعی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

ویب ڈیسک
تازہ ترین

ایران کے قائم مقام وزیر دفاع نے واضح کر دیا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیتیں، میزائل پروگرام اور ڈرون ٹیکنالوجی قومی سلامتی سے متعلق بنیادی معاملات ہیں، جن پر امریکا سمیت کسی بھی ملک کے ساتھ مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے قائم مقام وزیر دفاع مجید ابن الرضا نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی، میزائل اور ڈرون صلاحیتیں قومی سلامتی کی ریڈ لائنز ہیں اور ان پر کسی بھی مرحلے پر بات چیت یا سمجھوتہ ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران نہ صرف اپنے موجودہ دفاعی نظام کو برقرار رکھے گا بلکہ مستقبل میں اپنے میزائل اور ڈرون پروگرام کو مزید جدید اور مضبوط بنانے کا عمل بھی جاری رکھے گا۔
رپورٹ کے مطابق مجید ابن الرضا کا کہنا تھا کہ ایران کی دفاعی طاقت ملک کی خودمختاری اور سلامتی کی ضمانت ہے، اس لیے اس معاملے کو کسی بھی بین الاقوامی مذاکرات کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق ایران کا یہ مؤقف ظاہر کرتا ہے کہ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطے جاری ہیں، لیکن دفاعی اور عسکری معاملات بدستور تہران کے لیے ناقابلِ مذاکرات حیثیت رکھتے ہیں۔
نمایاں خبریں
امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

صدر ٹرمپ کی مالیاتی رپورٹ منظرِ عام پر، اربوں ڈالر آمدن کا انکشاف

تجارتی اور توانائی مفادات نے بھارت کی ایران پالیسی کا رخ بدل دیا؟

برطانیہ میں گرمی کے نئے ریکارڈ، دن کیساتھ راتیں بھی گرم، معمولاتِ زندگی متاثر

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally