وزیراعظم کا ایران و ترکی کا سرکاری دورہ، دفتر خارجہ نے شیڈول جاری کر دیا

ویب ڈیسک
تازہ ترین

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 3 سے 5 جولائی تک ایران اور ترکی کا سرکاری دورہ کریں گے جہاں وہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریب میں شرکت کریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ دوحہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور پاکستان نے ایک مرتبہ پھر سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی قیادت کی تدفین کے بعد مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع ہوگا۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف 3 سے 5 جولائی تک ایران اور ترکی کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیراعظم ایران میں تعزیتی تقریب میں شرکت کریں گے اور پاکستان کی حکومت و عوام کی جانب سے ایرانی حکومت اور عوام سے اظہارِ یکجہتی کریں گے، جبکہ بعد ازاں ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر استنبول جائیں گے۔
نمایاں خبریں
وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، ہلاکتیں 2300 تک پہنچ گئیں، ایک ہفتے کے قومی سوگ کا اعلان

بائیکاٹ یا بھرپور حصہ؟ پی ٹی آئی قیادت آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ کرے گی

پانچ سیشنز بعد سونے کی قیمتوں کا بڑا یوٹرن، فی تولہ 9 ہزار 100 روپے مہنگا

حکومتی دعوؤں کے برعکس گردشی قرضہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا، کیپسٹی چارجز اور مہنگے معاہدے بڑی وجوہات قرار

فیفا ورلڈ کپ: بیلجیم کی ڈرامائی فتح، سینیگال ایونٹ سے باہر

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally