بائیکاٹ یا بھرپور حصہ؟ پی ٹی آئی قیادت آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ کرے گی

ویب ڈیسک
پاکستان

پی ٹی آئی کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے تحریک انصاف کی قیادت آئندہ چند روز میں فیصلہ کرے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کی اکثریت آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کے حق میں ہے جبکہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی قیادت بھی انتخابات کے بائیکاٹ کی حامی ہے۔
پی ٹی آئی کے اکثریت رہنماؤں کا موقف ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے مواقع نہیں مل رہے۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات کی طرح آزاد کشمیر میں بھی وہی سلوک ہو رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے چند رہنما انتخابات میں حصہ لینے کے حامی ہیں تاہم انتخابات کا حتمی فیصلہ پی ٹی آئی قیادت کرے گی۔
نمایاں خبریں
وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، ہلاکتیں 2300 تک پہنچ گئیں، ایک ہفتے کے قومی سوگ کا اعلان

وزیراعظم کا ایران و ترکی کا سرکاری دورہ، دفتر خارجہ نے شیڈول جاری کر دیا

پانچ سیشنز بعد سونے کی قیمتوں کا بڑا یوٹرن، فی تولہ 9 ہزار 100 روپے مہنگا

حکومتی دعوؤں کے برعکس گردشی قرضہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا، کیپسٹی چارجز اور مہنگے معاہدے بڑی وجوہات قرار

امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally