گورنر سندھ کی تبدیلی پر پارٹی کو وفاق سے راہیں فوری الگ کرلینی چاہئیں، فاروق ستار

ویب ڈیسک
تازہ ترین

گورنر سندھ کی تبدیلی پر رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کے یکطرفہ فیصلے کے بعد حکومت میں رہنے کا جواز نہیں ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان مسلم لیگ ن کی حلیف جماعت ہے اور گورنری کا آئینی عہدہ ایم کیو ایم کا حق ہے جس سے محروم کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ روایت رہی ہے کہ سندھ کا گورنر ایم کیو ایم پاکستان سے ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کو ایسے یکطرفہ فیصلے کے بعد وفاقی حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، اور ہمیں فی الفور وفاقی حکومت سے باہر آجانا چاہیے۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں گورنر سندھ کی تبدیلی کا علم ذرائع ابلاغ سے ہوا ہے، وفاق کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کو اس فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اس فیصلے پر جلد اپنالائحہ عمل طے کرے گی۔
نمایاں خبریں
نواب شاہ: صدر مملکت آصف علی زرداری عید الفطر منانے آبائی شہر پہنچ گئے

کراچی والے ہوجائیں تیار، عید کے دن آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر سے رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد دی

پاکستان میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی

گمراہ کن پروپیگنڈا ناقابل قبول ، فرقہ واریت کا بھرپور مقابلہ کرینگے ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
