کمشنر کراچی کا بڑا فیصلہ، شہر میں مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں لگانےکی اجازت دیدی

ویب ڈیسک
پاکستان

کمشنر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کو شہر کے مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دے دی
میڈیا رپورٹ کے مطابق کمشنر کراچی نے مویشی منڈیاں قائم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی 7 اضلاع میں مویشی منڈیاں قائم کر سکتی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار بازار سیکٹر الیون ڈی نارتھ کراچی، کے ایم سی گراؤنڈ سفاری پارک، گلستان جوہر بلاک پانچ اور چھ میں مویشی منڈی قائم کی جائے گی۔
اسی طرح بکرا پیڑی لیاری اور کورنگی میں اٹک پیٹرول پمپ کے اطراف خالی پلاٹ پر مویشی منڈی قائم کرنے کی اجازت دی گئی۔
نوٹیفکیشن میں ڈپٹی کمشنر آفس، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کو ساتوں اضلاع میں مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں تمام اضلاع پر مویشی منڈیاں قائم کرنے سے متعلق کمشنر کراچی سے اجازت طلب کی تھی۔
نمایاں خبریں
کراچی میں موسم گرم اور اندرون سندھ درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی

معرکہ حق: بلوچستان میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد

مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، جیٹ فیول مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، حکومت نے ریلیف دینے کی بجائے عوام پر لیوی کا مزید بوجھ ڈال دیا

ایران کی سفارتی اور جنگی پالیسیوں میں مجتبیٰ خامنہ ای پس پردہ متحرک، امریکی رپورٹ

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally