LogoFriday, March, 20, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

کھجور سے افطار کی اہمیت و افادیت

کھجور سے افطار کی اہمیت و افادیت

ویب ڈیسک

17-Feb-2026
|

صحت

کھجور سے افطار کی اہمیت و افادیت

ماہ رمضان میں کھجور کا استعمال باقی مہینوں کی نسبت بڑھ جاتا ہے بالخصوص افطار کے وقت دستر خوان پر کھجور لازمی ہوتی ہے، افطار کے وقت کھجور کھانا جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے جبکہ سحری میں بھی اگر کھجور کھائی جائے تو اس کے متعدد طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق کھجور چھ ہزار قبل مسیح سے انسانی خوراک کا حصہ ہے، اس کا ذائقہ میٹھا جبکہ کیلوریز کی مقدار بھی دوسرے خشک میوہ جات، جیسے کشمش اور انجیر کے برابر ہے۔

کھجور میں فائبر، پوٹاشیم، کاپر، مینگنیز، میگنیشیم اور وٹامن بی سِکس جیسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔

طبی لحاظ سے یہ معدے، قبض، دل و دماغ، ہڈیوں کی مضبوطی، فالج سے بچاؤ او ر بلڈ پریشر جیسے عارضے کے لیے بہت مفید ہے جسے رمضان کے دوران اگر نہار منہ سحری میں کھایا جائے تو اس کے فوائد میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

کھجور سے إفطار کرنا سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے

کھجور سے روزہ افطار کرنے میں یہ حکمت پوشیدہ ہے کہ کھجور غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ اس سے جسمانی توانائی حاصل ہوتی ہے۔ روزے سے جسمانی توانائی میں کمی ہو جاتی ہے اور اس وقت ایسی غذا کی ضرورت ہوتی ہے جس کے کھانے سے جسم کی توانائی بحال ہو جائے۔ اس صورت میں کھجور توانائی اور شکر کی کمی کو پورا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ کھجور کا تذکرہ اﷲ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں متعدد مقامات پر مختلف حوالوں سے فرمایا ہے۔ اسی طرح احادیث میں بھی کھجور کی افادیت، غذائی اہمیت اور طبی فوائد بیان کئے گئے ہیں۔

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (مغرب) کی نماز سے پہلے چند تر کھجوروں سے روزہ افطار فرماتے تھے۔ اگر تر کھجوریں بروقت میسر نہ ہوتیں تو خشک کھجوروں (چھوہاروں) سے افطار فرماتے تھے اور اگر خشک کھجوریں بھی نہ ہوتیں تو چند گھونٹ پانی پی لیتے تھے۔

(سنن ابو داؤد حدیث نمبر 2356)
حکیم الامت مفتی احمد یار خان لکھتے ہیں: اس ترتیب سے پتہ لگا کہ تَر کھجور سے روزہ افطار کرنا بہت اچھا ہے ، پھر اگر یہ نہ ملیں تو خشک چھواروں پر افطار کرنا ، ہمارے ہاں رمضان شریف میں کثرت سے بازار میں کھجوریں آجاتی ہیں اور عام طور پر لوگ خریدتے ہیں ، مسجدوں میں بھیجتے ہیں ان سب کا ماخذ یہ حدیث ہے۔ (مزید فرماتے ہیں) روٹی چاول یا کسی پُرتکلف چیز سے روزہ افطار نہ فرماتے تھے ، بعض روزہ داروں کو دیکھا گیا کہ سگریٹ سے روزہ افطارتے ہیں نعوذ بااﷲ ، روزہ دار کے منہ میں پہلے پاکیزہ چیز جانی چاہئے ، سگریٹ گندی بدبو دار چیز بھی ہے اور اس سے روزہ افطارکرنا مضر ِصحت بھی ہے۔ (مرآة المناجیح)

قراٰنِ کریم میں کم وبیش 23 مقامات پر کھجور کا ذکر آیا ہے ، اسے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پسندیدہ غذا ہونے کاشرف بھی حاصل ہے

روزے میں صبحِ صادق سےغروبِ آفتاب تک نہ کھایا جاتا ہےاورنہ ہی کچھ پیا جاتا ہے اس لئےجسم کی کیلوریز یاجسم کے حرارےآہستہ آہستہ کم ہوتےجاتےہیں کھجور اس سب کمی کو پورا کرتی ہے ، بالخصوص وہ حضرات جوبلڈپریشرکی کمی ، فالج ، لقوہ یا سر چکرانے کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں ان کے لئے کھجور بہترین غذا ہے ، بعض اوقات غذائیت کی کمی کی بنا پر خون کی کمی کی شکایت ہوجاتی ہے ، جس کی بنا پرروزہ افطار کرنے کے وقت ایسی چیز کی ضرورت ہوتی ہےجواس کمی کو پورا کرسکے تواس کےلئے کھجور سے بہترکوئی دوسری چیزنہیں ، نیز وٹامنز کے اعتبار سے کھجورکے جو تجزیے دنیا میں کئے گئےان کے مطابق انسان کوتندرست رکھنے کے لئے مطلوب تمام عناصر بہت اچھی مقدارمیں کھجور کے اندر پائے جاتے ہیں ، زمانۂ رسالت میں کھجور اور “ ستو “ مجاہدین کے راشن کا حصہ ہوتےتھے۔فتف

نمایاں خبریں