LogoTuesday, July, 21, 2026

News Point PK

وفاق کا کفایت شعاری پلان برقرار، خالی آسامیاں ختم، نئی بھرتیوں اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی

وفاق کا کفایت شعاری پلان برقرار، خالی آسامیاں ختم، نئی بھرتیوں اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی

ویب ڈیسک

20-Jul-2026
|

تازہ ترین

وفاق کا کفایت شعاری پلان برقرار، خالی آسامیاں ختم، نئی بھرتیوں اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی

وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات پر قابو پانے کے لیے رواں مالی سال بھی کفایت شعاری کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے وزارت خزانہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

فیصلے کے تحت گزشتہ تین سال سے خالی تمام آسامیوں کو ختم کر دیا جائے گا، جبکہ نئی آسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔ اسی طرح رواں مالی سال کے دوران ہر قسم کی سرکاری گاڑیوں کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مشینری اور آلات کی خریداری پر عائد پابندی بھی برقرار رکھی گئی ہے۔ علاوہ ازیں سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج اور غیر ضروری غیر ملکی دوروں پر پابندی بھی بدستور نافذ رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے کفایت شعاری کے ان اقدامات سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp