کنزالمدارس بورڈ کے تحت ہونے والے سالانہ امتحانات اختتام پذیر،ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد طلبہ کی شرکت

امجد قادری
تازہ ترین

دعوت اسلامی کے تحت قائم کردہ کنزالمدارس بورڈ کے سال 2026ء کے سالانہ امتحانات کا اختتام ہوگیا۔
سالانہ امتحانات میں ملک بھر سے 1 لاکھ 90 ہزار 20 طلبہ و طالبات نے اگلے درجے میں جانے کیلئے پیپرز دیئے ۔
امتحانات کیلئے کنزالمدارس بورڈ کی طرف سے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ، اس بار جدید طرز پر طلبا و طالبات کی حاضری بارکوڈ کے ذریعے لگانے کا اہتمام تھا۔
طلبا و طالبات نے سال 2026ء کے مختلف سبجیکٹ جن میں تجوید و قرأت، قرأت عشرہ، درس نظامی، تخصصات اور کلیة الشریعہ، ناظرة القرآن ،تحفیظ القرآن، امامت کورس اور فیضان شریعت کے شارٹ کورسز کے پیپرز میں مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا ۔
پیپرز کے اختتام پر طلبا و طالبات نے اپنے اساتذہ کی شفقت و ہمدردی کو سراہا اور ساتھی طلبا کو پیپرز کے اختتام پر گلے مل کر مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ کنزالمدارس بورڈ کے تحت 884 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے جن میں امتحانی عملے کی تعداد 4463 تھی، جامعتہ المدینہ میں نئے تعلیمی سال کا سلسلہ اب 6 شوال سے شروع ہوگا۔
نمایاں خبریں
نواب شاہ: صدر مملکت آصف علی زرداری عید الفطر منانے آبائی شہر پہنچ گئے

کراچی والے ہوجائیں تیار، عید کے دن آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر سے رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد دی

پاکستان میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی

گمراہ کن پروپیگنڈا ناقابل قبول ، فرقہ واریت کا بھرپور مقابلہ کرینگے ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
