LogoMonday, July, 20, 2026

News Point PK

امریکی ناظم الامور پاکستان کے باصلاحیت اور دور اندیش لوگوں سے بے حد متاثر

امریکی ناظم الامور پاکستان کے باصلاحیت اور دور اندیش لوگوں سے بے حد متاثر

ویب ڈیسک

18-Jul-2026
|

تازہ ترین

امریکی ناظم الامور پاکستان کے باصلاحیت اور دور اندیش لوگوں سے بے حد متاثر

امریکی ناظم الامور نے پاکستان سے متعلق اپنے دل کی بات بتا دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں دیکھی جا رہی ہےـ

میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر امریکی سفارت خانۂ اسلام آباد کے اکاؤنٹ سے ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اپنی ذمے داریوں، پاکستانیوں سے ملاقاتوں اور سفارتی زندگی کے تجربات پر گفتگو کی ہے-

ویڈیو میں نیٹلی بیکر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکی ناظمِ الامور ہونے کی سب سے بڑی خوشی امریکی اقدار کی نمائندگی کرنا اور ملک کے مختلف حصوں میں ایسے باصلاحیت، شاندار اور دور اندیش افراد سے ملاقات کرنا ہے جو اپنے شعبوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کام کر رہے ہیں-

رپورٹ کے مطابق انہوں نے ’کافی‘ (Coffee) کے مختصر وقفے کے دوران ہونے والی اس غیر رسمی گفتگو میں اپنی ذمہ داریوں کے سب سے زیادہ اطمینان بخش اور مشکل ترین پہلوؤں پر بھی گفتگو کی -

امریکی سفارت کار کا کہنا تھا کہ سفارتی خدمات صرف دو ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے تک محدود نہیں ہوتیں بلکہ مختلف طبقات کے لوگوں سے رابطہ، ان کے خیالات کو سمجھنا اور اپنے ملک کی مؤثر نمائندگی کرنا بھی اس ذمہ داری کا اہم حصہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیٹلی بیکر نے اپنے پیغام میں اس بات پر بھی زور دیا کہ ہر شخص کو اپنے ملک کی خدمت اور معاشرے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے وطن کو بہتر بنانے کے لیے کسی نہ کسی انداز میں حصہ ڈالنا نہایت اہم اور قابلِ قدر عمل ہے۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھرپور توجہ حاصل ہو رہی ہے، جہاں مختلف صارفین اس پر اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ ویڈیو امریکی سفارت خانے کی NBExploresPakistan سیریز کا حصہ ہے، جس کے ذریعے پاکستان کے مختلف علاقوں، عوام اور ثقافت سے متعلق تجربات اور مشاہدات شیئر کیے جاتے ہیں-

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp