LogoTuesday, June, 9, 2026

News Point PK

ٹنڈوآدم: سنگھڑ مائنر کے آخری حصے میں 5 ماہ سے پانی کی شدید قلت، فصلیں سوکھنے لگیں، آبادگاروں کا احتجاج

ٹنڈوآدم: سنگھڑ مائنر کے آخری حصے میں 5 ماہ سے پانی کی شدید قلت، فصلیں سوکھنے لگیں، آبادگاروں کا احتجاج

نمائندہ نیوز پوائنٹ

08-Jun-2026
|

پاکستان

ٹنڈوآدم: سنگھڑ مائنر کے آخری حصے میں 5 ماہ سے پانی کی شدید قلت، فصلیں سوکھنے لگیں، آبادگاروں کا احتجاج

ٹنڈوآدم کے قریب جام برانچ سب ڈویژن ون سے نکلنے والے سنگھڑ مائنر میں گزشتہ پانچ ماہ سے پانی کی شدید قلت اور وارابندی کے باعث ہزاروں ایکڑ رقبے پر کاشت کی گئی کپاس، پیاز، کیلا، گنا اور دیگر فصلیں سوکھنے لگی ہیں، جس کے نتیجے میں آبادگاروں کو لاکھوں روپے کے نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

اس سلسلے میں آبادگاروں نے نبی بخش ملوکانی، شیر محمد راجپوت، کرم علی ملوکانی، دھنی بخش ملوکانی اور دیگر کی قیادت میں پانی کی قلت اور وارابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سنگھڑ مائنر کے آخری حصے میں پانچ ماہ سے پانی کی شدید کمی کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں سوکھ کر تباہ ہو رہی ہیں، جس سے کروڑوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

آبادگاروں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ آبپاشی نے اس مرتبہ نہر کی صفائی (کھدائی) بھی نہیں کرائی، جس کے باعث انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 14 لاکھ روپے خرچ کرکے صفائی کروائی، تاہم اس کا بھی کوئی فائدہ نہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ نہر کے ابتدائی حصے میں 27 واٹر کورس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور مبینہ طور پر رشوت کے عوض ان کے حصے کا پانی فروخت کیا جا رہا ہے، جو سراسر ناانصافی ہے۔

آبادگاروں نے بتایا کہ اس حوالے سے عدالت میں درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری نوٹس لے کر مسئلہ حل کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp