سانگھڑ : چوٹیاری تھانے کی حدود میں معمولی بات پر جھگڑا دو خواتین سمیت چار افراد زخمی

نمائندہ نیوز پوائنٹ
پاکستان

سانگھڑ کے نواحی علاقے چوٹیاری تھانے کی حدود گاؤں جمال کیریو میں معمولی بات پر کیریو برادری کے دو گروہوں میں جھگڑا ہوا
جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں مرد میں زخمی منظور کیریو، بچل کیریو، خاتون میں خیراں کیریو اور رضی کیریو شامل ہیں
ورثاء نے تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سانگھڑ منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی
بعدازاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز کے مطابق ایک خاتون کے سر پر شدید گہرا زخم آیا جسے تشویشناک حالت میں نواب شاہ ریفر کردیا گیا ہے
جبکہ اسی خاتون کی گود میں دودھ پیتا بچہ ہے ورثاء کا کہنا تھا کہ گھر کے سامنے سامان پڑا تھا جسے اٹھانے کے لئے کہا تو مجھے گالیاں دینے لگے جس پر یہ جھگڑا ہوا
جبکہ واقعہ میں کریم داد کیریو، رحیم داد کیریو، آدم کیریو ودیگر شامل ہیں ان کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور کلہاڑیاں تھیں دوسری جانب واقعہ کی رپورٹ چوٹیاری پولیس کو دی گئی
پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے ورثا نے ایس ایس پی سانگھڑ سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے
نمایاں خبریں
حتمی مقصد کے حصول کا وقت قریب، فریقین امن کو ایک موقع اور دیں ، وزیراعظم

گلگت بلتستان انتخابات ،مولانا فضل الرحمن کا انتخابی نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار

حیدرآباد: مرکزی مسلم لیگ کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک تیز کرنے کا اعلان

خالد قادری پر حملے کی تحقیقات جے آئی ٹی سے کرانے کا مطالبہ

ٹنڈوآدم: سنگھڑ مائنر کے آخری حصے میں 5 ماہ سے پانی کی شدید قلت، فصلیں سوکھنے لگیں، آبادگاروں کا احتجاج

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally