خالد قادری پر حملے کی تحقیقات جے آئی ٹی سے کرانے کا مطالبہ

نمائندہ نیوز پوائنٹ
پاکستان

حیدرآباد: پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنظیم کے مرکزی سینئر نائب صدر محمد خالد قادری پر ہونے والے مبینہ قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ واقعے کے شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیجز موجود ہونے کے باوجود تاحال ملوث عناصر کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حملے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کے لیے آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی جائے تاکہ واقعے کے اصل محرکات اور ذمہ داران کو بے نقاب کیا جا سکے اور انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔
انہوں نے حکومت سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ محمد خالد قادری اور ان کے اہل خانہ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے، حملے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔
رہنماؤں نے کہا کہ اگر واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی نہ کی گئی تو پاکستان سنی تحریک آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
نمایاں خبریں
حتمی مقصد کے حصول کا وقت قریب، فریقین امن کو ایک موقع اور دیں ، وزیراعظم

گلگت بلتستان انتخابات ،مولانا فضل الرحمن کا انتخابی نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار

سانگھڑ : چوٹیاری تھانے کی حدود میں معمولی بات پر جھگڑا دو خواتین سمیت چار افراد زخمی

حیدرآباد: مرکزی مسلم لیگ کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک تیز کرنے کا اعلان

ٹنڈوآدم: سنگھڑ مائنر کے آخری حصے میں 5 ماہ سے پانی کی شدید قلت، فصلیں سوکھنے لگیں، آبادگاروں کا احتجاج

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally