حیدرآباد: مرکزی مسلم لیگ کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک تیز کرنے کا اعلان

نمائندہ نیوز پوائنٹ
پاکستان

حیدرآباد: مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے مہنگائی، بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاجی تحریک تیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کے بعد عوام پر مزید مالی بوجھ ڈال دیا گیا ہے جبکہ آئی ایم ایف کی شرائط کے نام پر مسلسل عوام دشمن فیصلے کیے جا رہے ہیں۔
حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ندیم نے مطالبہ کیا کہ سرکاری و نجی شعبے کے ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی اب عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے اور حکومت بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ مہنگائی اور عوامی مسائل کے خلاف 14 جون کو حیدرچوک حیدرآباد اور 17 جون کو سکھر میں بڑے احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی حقوق کے حصول اور مہنگائی کے خاتمے تک احتجاجی تحریک جاری رکھی جائے گی۔
فیصل ندیم نے سندھ حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پندرہ برسوں کے دوران عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جا سکیں، جس کے باعث سندھ کے متعدد شہر مسائل کا شکار ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عوامی مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو حکومت کا ہر سطح پر گھیراؤ کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس کے موقع پر مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد ڈویژن کے صدر انجینئر نعمان علی سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
نمایاں خبریں
حتمی مقصد کے حصول کا وقت قریب، فریقین امن کو ایک موقع اور دیں ، وزیراعظم

گلگت بلتستان انتخابات ،مولانا فضل الرحمن کا انتخابی نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار

سانگھڑ : چوٹیاری تھانے کی حدود میں معمولی بات پر جھگڑا دو خواتین سمیت چار افراد زخمی

خالد قادری پر حملے کی تحقیقات جے آئی ٹی سے کرانے کا مطالبہ

ٹنڈوآدم: سنگھڑ مائنر کے آخری حصے میں 5 ماہ سے پانی کی شدید قلت، فصلیں سوکھنے لگیں، آبادگاروں کا احتجاج

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally