LogoTuesday, June, 9, 2026

News Point PK

حتمی مقصد کے حصول کا وقت قریب، فریقین امن کو ایک موقع اور دیں ، وزیراعظم

حتمی مقصد کے حصول کا وقت قریب، فریقین امن کو ایک موقع اور دیں ، وزیراعظم

ویب ڈیسک

09-Jun-2026
|

تازہ ترین

حتمی مقصد کے حصول کا وقت قریب، فریقین امن کو ایک موقع اور دیں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے فریقین سے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ مشرق وسطیٰ میں حالیہ تشدد اس بات کی واضح یاد دہانی ہے کہ کمزور جنگ بندی کتنے سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر تنازع کے پُرامن اور سفارتی حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔

شہباز شریف نے لکھا کہ حتمی مقصد کے حصول کا وقت قریب ہے، تمام فریق امن کو ایک اور موقع دیں، تشدد اور تباہی کے بجائے امن اور سفارتکاری کا راستہ اختیار کیا جائے کیونکہ امن اور سفارتکاری کا راستہ ہی کامیابی کی روشن امید رکھتا ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp