ٹنڈوآدم پولیس کی کارروائیاں، ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان، اسلحہ اور منشیات برآمد

نمائندہ نیوز پوائنٹ
پاکستان

ٹنڈوآدم: ایس ایچ او ٹنڈوآدم محمد حنیف مہر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمات نمبر 201 اور 205 سال 2026، دفعہ 392 پی پی سی میں مطلوب دو ملزمان سفیان راجپوت اور محمد احسان راجپوت کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لوٹے گئے تین موبائل فون، واردات میں استعمال ہونے والا ٹی ٹی پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

ایک اور کارروائی کے دوران پولیس نے منشیات فروش مسمات ثمینہ راجپوت اور شبیر راجپوت کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1200 گٹکا پڑیاں اور 5 کلو گرام کچی سپاری برآمد کر لی۔ اسی طرح ملزمان عامر پنہور، عبدالغنی اور شوکت کے قبضے سے بھی 450 گٹکا پڑیاں برآمد کی گئیں۔
دریں اثناء ایس ایچ او بی سیکشن سلام دین سولنگی نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے مبینہ ڈیلر مدد علی عرف سنی خاصخیلی کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 1020 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔
نمایاں خبریں
حتمی مقصد کے حصول کا وقت قریب، فریقین امن کو ایک موقع اور دیں ، وزیراعظم

گلگت بلتستان انتخابات ،مولانا فضل الرحمن کا انتخابی نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار

سانگھڑ : چوٹیاری تھانے کی حدود میں معمولی بات پر جھگڑا دو خواتین سمیت چار افراد زخمی

حیدرآباد: مرکزی مسلم لیگ کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک تیز کرنے کا اعلان

خالد قادری پر حملے کی تحقیقات جے آئی ٹی سے کرانے کا مطالبہ

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally