LogoMonday, June, 8, 2026

News Point PK

ٹنڈوآدم: تین روز قبل پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے محنت کش کے قتل کا مقدمہ درج

ٹنڈوآدم: تین روز قبل پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے محنت کش کے قتل کا مقدمہ درج

نمائندہ نیوز پوائنٹ

07-Jun-2026
|

پاکستان

ٹنڈوآدم: تین روز قبل پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے محنت کش کے قتل کا مقدمہ درج

ٹنڈوآدم میں تین روز قبل پراسرار حالات میں جاں بحق ہونے والے 50 سالہ محنت کش عبداللہ ساند کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ مقتول کے بھائی محمد اسماعیل کی مدعیت میں سٹی تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا.

پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول عبداللہ ساند آرا مشین پر مزدوری کرتا تھا۔ مدعی کے بیان کے مطابق تین روز قبل اطلاع ملنے پر وہ موقع پر پہنچے تو عبداللہ زخمی حالت میں ملا، جس کے سر کے پچھلے حصے (لوندڑی) پر شدید چوٹ کے نشانات موجود تھے۔

زخمی کو طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مدعی نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نامعلوم افراد نے عبداللہ ساند پر حملہ کر کے اسے قتل کیا۔

پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp