حیدرآباد میں نیکسل فیسٹیول، تفریح، خریداری اور خاندانی سرگرمیوں کا منفرد مرکز

نمائندہ نیوز پوائنٹ
خاص خبریں

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 9 اسکاوٹ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والا نیکسل فیسٹیول شہریوں کے لیے تفریح، خریداری اور خاندانی سرگرمیوں کا منفرد مرکز بن گیا۔

فیسٹیول میں جیولری، گارمنٹس، آرٹ اینڈ کرافٹ کے اسٹالز، بچوں کے لیے گیمز اور پلے ایریا سمیت مختلف دلچسپ سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جس سے شہریوں کی بڑی تعداد محظوظ ہوئی۔

اس موقع پر شاہ لطیف ٹاؤن کے چیئرمین اسامہ حفیظ نے فیسٹیول کا دورہ کیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مثبت اور تعمیری پروگرام شہریوں کو صحت مند تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

فیسٹیول میں شریک شہریوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایونٹ کو خوش آئند قرار دیا۔

سماجی شخصیت کلیم خانزادہ کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرام خاندانوں کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی کاروبار کو بھی فروغ دیتے ہیں اور معاشرتی روابط کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

فیسٹیول انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے انعقاد کا مقصد شہریوں، بالخصوص خواتین اور بچوں کو محفوظ، خوشگوار اور تفریحی ماحول فراہم کرنا ہے۔
انتظامیہ نے فیسٹیول کی کامیابی پر شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاہ لطیف ٹاؤن کے چیئرمین اسامہ حفیظ کے تعاون اور حوصلہ افزائی کو بھی سراہا۔
نمایاں خبریں
سانگھڑ: شدید گرمی کے باعث کار میں گیس سلینڈر دھماکے سے باپ ، بیٹی جاں بحق

گلگت بلتستان انتخابات: پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، آزاد امیدواروں کی بھی مضبوط انٹری

عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کی تقریبات، کراچی میں مقامی تعطیل کا اعلان

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 27 خوارج ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

سانگھڑ : لاھور سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally